باقاعدگی سے یوگا کرنا جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہترین

 


باقاعدگی سے یوگا کرنا جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہترین

آج دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا جارہا ہے یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو جسم کے تمام افعال کو بہتر بناتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس ورزش کا معمول آپ کو بہت ساری  ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتاہے۔

باقاعدگی سے یوگا کرنا طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے۔

 

طبّی تحقیق کے مطابق گہری سانسوں کی یوگا مشق جو گہری سانس اندر کھینچ کر آہستگی سے باہر چھوڑ کر کی جاتی ہے، سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ ممکن ہے۔یہ مشق دماغ میں موجود اسٹریس ہارمون کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے اور ذہن کو پرسکون رکھتی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگا طبیعت میں چستی، توانائی میں اضافہ اور ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت کو بہتر کرتی ہے ایک اور اہم بات یہ کہ اس کے فوائد اسے باقاعدگی سے اپنا کر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی